تعلیمی اداروں میں خطرناک نشہ فروخت کرنے والاملزم گرفتار

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تعلیمی اداروں میں خطرناک نشہ آئس فروخت کرنے والے منشیات فروش کوگرفتار کرلیاگیا، ملزم منشیات گھروں پر بھی پہنچاتا تھا، پولیس نے ہوم ڈیلیوری کے دوران ملزم گرفتار ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طلبا و طالبات کو خطرناک نشہ آئس سپلائی کرتا تھا اور اس منشیات کی ہوم ڈیلیوری میں بھی ملوث رہا ہے۔ عزیز آباپولیس نے یاسین آباد میں ایک اپارٹمنٹ کے باہر سے ملزم شاہ رخ علی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 18 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم اس علاقے میں منشیات کی ڈیلوری کے لیے آیا تھا جس کی خفیہ اطلاع ملی تو گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون پر پیغام رسانی کا جائزہ لے کر مزید تفتیش کی جاری ہے اور یہ انکشاف سامنا آیا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کراچی سینٹرل کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں بدل بدل کر مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بھی آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا رہا ہے۔