وزیراعظم نے مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا

94

وزیراعظم عمران خان نے نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پلان تیارکرنے کی ہدایات کردیں۔صو رت حال پر پاکستان کے متعلقہ اداروں اور آزاد کشمیر کی حکومت کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔

اجلاس میں وزارت آبی وسائل،وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت صحت سمیت کئی اداروں سے تجاویزلی جائیں گی،نیلم جہلم منصوبے کےباعث مظفرآباد میں سطح آب نیچے جانے سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے۔