جھیل سیف الملوک پر جیپ حادثہ،کراچی کا طالبعلم جاں بحق، 2زخمی

126

مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر جیپ حادثے میں کراچی سے آیا ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عثمان پبلک اسکول نارتھ کراچی کے طلبا کا گروپ سیر و تفریح کیلئے  ناران آیا ہوا تھا ، اس گروپ کے دسویں جماعت کے طلبا جھیل سے کچھ فاصلے پر روڈ کنارے بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے کہ بلندی پر کھڑی جیپ اچانک نیوٹرل ہوئی اور تیزرفتاری سے طلبا سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ذیشان جاں بحق جبکہ عبداللہ اور عبدالرحمان شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاش کو بی ایچ یو ناران منتقل کردیا گیا ہے۔