اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن میں نڈیکس 893.23 پوائنٹس گھٹ گیا

49

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں893.23 پوائنٹس کی کمی اور اس دوران سرمایہ کاروں کو159ارب کو خسارہ ہوا منگل کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 487.10پوائنٹس کمی سے34681.72 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ74.92فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو مزید82 ارب 2کروڑروپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔اور کاروباری حجم بھی گذشتہ روزکی نسبت18.73فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے نتیجے میںٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 35187پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کار اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے جس سے تیزی اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس34610پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا بعد میںمارکیٹ میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس487.10پوائنٹس کمی سے34681.72 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس239.66پوائنٹس کمی سے 16354.85 پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس1058.65پوائنٹس کمی سے 55245.93پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس297.53پوائنٹس کمی سے 25359.99پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں82 ارب2کروڑ20لاکھ40ہزار41روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب 91ارب 21کروڑ 35لاکھ56ہزار7روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 10کروڑ41لاکھ30 ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیرکی نسبت2 کروڑ 40لاکھ 5ہزار 920شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت23.71روپے اضافے سے2592.71 روپے اورسن ریزٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت9.18 روپے کمی سے196.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت 286.25روپے کمی سے 5438.75روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت237.70روپے کمی سے 6752.29روپے ہوگئی ۔منگل کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1 کروڑ 47لاکھ 27ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت69پیسے کمی سے 25.29روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 73لاکھ 31ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جس کے شیئرزکی قیمت53پیسے کمی سے 16.93روپے ہوگئی۔