اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے طویل وقت دینا پیسے اور وقت کا ضیاع ہے،فواد چوہدری

134

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلی کے لئے وقت کی حد مقرر کی جائے اور ممبران کے لئے پنتالیس منٹ سے زیادہ وقت نہیں ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اسمبلی کے لئے وقت کی حد مقرر کی جائے اور ممبران کے لئے پنتالیس منٹ سے زیادہ وقت نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا طویل وقت دینا پیسے اور وقت کا ضیاع ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صبح سے تقریر کی اور ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ نہیں۔a