اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روک دیا

139

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ہوئی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انورمنصورذاتی حیثیت میں جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرخواجہ امتیازاوربرطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے بھی عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی برطانیہ سے شواہد اکٹھے کرنے کی درخواست ٹرائل کورٹ نے مسترد کی جب کہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے دوماہ کا وقت مانگا تھا۔

درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست 30 مئی کو مسترد کی تھی، 30 مئی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے جب کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے 20 جون کو حتمی دلائل طلب کررکھے ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔