باکسر عامر خان کا گرین شرٹس کا بدلہ بھارتی باکسر سے لینے کا اعلان

211

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گرین شرٹس کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ بھارتی باکسر سے لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلا ت  کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم کو فٹ اور مضبوط رہنے کے مشورے دے کر خوشی ہوگی، وہ گرین شرٹس کو یہ بھی بتائیں گے کہ کیسا کھانا کھانا ہے، ڈائٹ کیسی ہونی چاہیے اور ٹریننگ کیسے کرنی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مزید بہتری اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ گرین شرٹس کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ وہ بھارتی باکسر نیرج گویت سے لیں گے اور 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والے اس باکسنگ مقابلے میں حریف انڈین باکسر کو ناک آؤٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے عامرخان وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی یہ مقابلہ دیکھنے کی دعوت دے رکھی ہے۔