ایران سے کشیدگی، امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

114

ایرا ن کے ساتھ کشیدگی کے باعث امریکا مشرقی وسطیٰ میں مزید 1ہزار فوجی تعینات کرے گا ۔

اس کا اعلان امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک  شناہن نے کیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فضائی ، بحری اور زمینی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے تقریباً 1ہزار اضافی دفاعی فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کے قائم مقام سربراہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین تعیناتی کی درخواست امریکی مرکزی کمان اور چیئرمین جائنٹ چیفس اور سٹاف کی ایڈوائز اور وائٹ ہائوس کے مشور ے سے کی ہے ۔تعیناتی کا یہ فیصلہ خلیج اومان میں 2آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد کیا گیا  ٹرمپ انتظامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی تھی تاہم ا یران نے اس سے انکار کیا ہے ۔