۔14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی‘ زرتاج گل

55

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کو ختم کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان دنیان بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا ملک ہے اور وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لیے خصوسی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زرتاج گل نے پیر کے روز وفاقی دارلحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں پر پلاسٹک بیگز
14 اگست سے مکمل طور پر ختم کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ددنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا 7واں ملک ہے اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی موسیماتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں سیلاب ،ہیٹ ویویز جیسی قدرتی آفات آتی رہتی ہے تو اس کے لیے حکومت نے بلیئن ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا اور کلین گرین کے انیشیٹیو کا بھی آغاز کیا ۔ توقع ہے کہ اب موسیماتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہوگی
زرتاج گل