بھارت سے شکست کے بعد چئیر مین پی سی بی مستعفی ہو جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

82

 

لاہور(جسارت نیوز)ورلڈ کپ میں مایوس کن کارگردگی کے بعد چئیرمین پی سی بی اور چیف سلیکیٹر سمیت دیگر کے استعفے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد چئیرمین پی سی بی اور چیف سلیکیٹر سمیت دیگر کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں استعفی کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔قرارداد رکن اسمبلی رخسانہ کوثر نے جمع کروائی۔رخسانہ کوثر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ٹیم میں قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارگردگی دکھائی۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا قرار دے دیا ہے۔