سرفراز احمد کو کنفیوزڈ میں ہیں، بھارت کے خلاف میچ ٹیم نے کوئی نئی حکمت عملی نہیں اختیار کی ، ٹنڈولکر

85

 

مانچسٹر (جسارت نیوز) بھارتی ٹیم کے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کنفیوزڈ مین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں فتح کیلئے گرین شرٹس نے کوئی نئی حکمت عملی اختیار نہیں کی۔ پاکستان کو روایتی حریف کے ہاتھوں میچ میں 89 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بیان میں سابق بھارتی بلے باز نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو قرار یا اور کہا کہ سرفراز کنفیوزڈ مین ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں وہ بوکھلائے ہوئے دکھائی دیئے، جب وہاب ریاض بولنگ کراتے تو مڈ وکٹ میں کوئی فیلڈر نہیں تھا اور جب شاداب بولنگ کیلئے آتے تو ان کیلئے سلپ میں فیلڈر رکھ دیا جاتا ایسی کنڈیشنز میں ا سپنر کیلئے گیند پر گرپ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، خصوصاً جب وہ صحیح طرح سے لائن و لینتھ پر بولنگ نہ کر رہا ہو، میں نہیں سمجھتا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے میچز میں اس طرح کے فیصلے کرنے چائییں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں نئی حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے فقدان ہے، سرفراز کو بھی کوئی آئیڈیا نہیں کہ کہاں بولنگ میں تبدیلی کی جانی چاہیے اور نہ ہی بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے وہ ٹھیک فیصلہ کرتے ہیں۔