خوشاب ‘2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

52

خوشاب (آن لائن) قائد آباد کے گائوں گنجیال شمالی خوشاب کے ڈیرہ ٹھیٹھیاں میں درخت کٹائی کے تنازعے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے میں ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق ڈیڑھ ٹھیٹھاں میں درخت کٹائی تنازعے پر ربنواز اور رمضان گروپوں میں لڑائی ہوئی تھی جس کی رنجش پر ربنواز گروپ کے مسلح افراد نے اپنی ہی برادری کے دوسرے گروپ کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد محمد رمضان،جہاں خان،حبیب
الرحمن موقع پر جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 4 افراد گل محمد، ظفر اقبال، خدیجہ بی بی اور شاہراب بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس تھانہ قائدآباد نے مقتولین کی نعشیں کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال قائد آباد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹھیٹھا برادری کے 2 گروپوں کی درختوں کی درخت کی کٹائی کے تنازعے پر لڑائی ہوئی تھی جس کی رنجش پر فائرنگ سے 3 قتل اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
خوشاب/تصادم