جہانگیر اختر نے بھوک ہڑتال شروع کردی

65

اسلام آبا( کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اور سماجی کارکن جہانگیر اختر پیر سترہ جون سے اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں بھوک ہڑتال شروع کر دی تاکہ حکومت کی توجہ کاروباری برادری کے مسائل کی مبذ ول کروائی جا سکے اور مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کے جعلی رہنمائوں نے چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ان اہم اداروںکی اکثریت کی باگیں قبضہ گروپوں کے باتھوں میں ہیں۔ تجارتی تنظیموں میں جمہوریت مفقود ہے اور قبضہ گروپوں کا مقصد ذاتی فوائد حاصل کرنا ہے جبکہ انکی ملک کی اقتصادی ترقی میں کوئی کردار نہیں ہے۔حکومت چیمبروں کے بعض افراد کی اجارہ داری سے نکال کر اپنے کنٹرول میں لے تاکہ یہ ادارے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔