آئی ٹی مائنڈز اور فیصل ایسٹ مینجمنٹ کامعاہدے پر دستخط

65
آئی ٹی مائنڈز اور فیصل ایسٹ مینجمنٹ کامعاہدے پر دستخط کے دستاویز کا تبادلہ کیا جارہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے آئی ٹی مائنڈز فیصل ایسٹ کو بیک آفس اکائونٹنگ کی خدمات فراہم کریگا۔ آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی مکمل ملکیت کی ذیلی کمپنی ہے۔ معاہدے پر آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کے قائم مقام سی ای او اقلیم الزمان خان اور فیصل ایسٹ مینجمنٹ کے سی ای او خلدون بن لطیف نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سی ڈی سی کے سی ای او جناب بدی الدین اکبر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او فیصل ایسٹ خلدون بن لطیف نے کہا کہ آئی ٹی مائنڈز کی جانب سے پیشہ ورانہ فنڈ ایڈمینسٹریٹر کی خدمات کے ذریعے فیصل ایسٹ بیک آفس اکائونٹنگ کی ذمہ داری سے آزادہوکر اپنے کلیدی کاروبار پر توجہ دے سکے گا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی مائنڈز اور سی ای او سی ڈی سی جناب بدی الدین اکبر نے اس موقع پر کہا کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ یہ دور ماہرانہ سروسز کا ہے ہم نے آئی ٹی مائنڈز کی بنیاد اس لئے رکھی ہے تاکہ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور دوسرے ادارے اپنے بیک آفس امورکو ایک ماہر اور قابل اعتبار ادارے کو آئوٹ سورس کر سکیں اور اپنے کلیدی کاروبار پر توجہ دے سکیں جو بہتر کارکردگی، شفافیت، اور تجارتی کامیابی حاصل کر نے میں ان کیلئے مدد گار ثابت ہو گا۔