پنجاب حکومت نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں د ے رہی‘ ڈاکٹر عدنان

65

لاہور (نمائندہ جسارت ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شکوہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت انہیں جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات بار بار باور کروا رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کو کوٹ لکھپت جیل میں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت ہے‘ ان کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے اور انہیں مسلسل علاج کی ضرورت ہے۔