فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈجاری

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آڈر جاری کردیا ہے۔پیر کو اسپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 12 جون سے جاری ہے اور حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی فریال ٹالپور کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔