ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

145

کراچی (کامرس رپورٹر) امریکی ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 1روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں1روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156روپے سے بڑھ کر157روپے اورقیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر157.30 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت157 روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں1.50 روپے اور قیمت فروخت میں1.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 3روپے اورقیمت فروخت میں2 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر173روپے اورقیمت فروخت174.80 روپے سے بڑھ کر176روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید192روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر198روپے ہوگئی ۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت میں30 پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید40.80روپے سے بڑھ کر41.10روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے سے بڑھ کر42روپے اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔