محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ آج نیو ایم اے جناح روڈ پرادا کی جائے گی

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت مصر کے پہلے منتخب صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ بروز منگل18 جون کو5:30 بجے شام نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج پر ادا کی جائے گی۔دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ محمد مرسی کے شہادت کی براہ راست ذمے داری ڈکٹیٹر جنرل سیسی اور ان کے آقاؤں پر عائد ہوتی ہے امریکا اور اس کے ایجنٹوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے ظلم تشدد اور قید و بند کے ہتھکنڈوں کے ذریعے اسلامی تحریکوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا پوری امت مصر کی عوام کے ساتھ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مصر سمیت پوری دنیا میں اسلام سر بلند و سرفراز ہوگا۔