اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاﺅں گا کیسے کھیلتے ہیں:روہت شرما

176

آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ’مین آف دی میچ‘ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا کیسے کھیلتے ہیں۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں پاکستان کے خلاف 113گیندوں پر 140رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟

جواب میں روہت شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا، ابھی کیا بتاوں؟

روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دی اور ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ ہارنے کی روایت برقرار رکھی