لندن میں تشدد کے واقعات ، ٹرمپ کی میئر صادق خان پر تنقید

72

واشنگٹن (آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’قوم کے لیے رسوائی‘ کا باعث ہیں اور ’برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کر رہے ہیں‘۔ ان کا حالیہ بیان لندن میں تشدد کے 5واقعات کے پس منظر میں ہے جن میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے صدر ٹرمپ کے بیان کو ’انتہائی ناگوار‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ ٹویٹس صادق خان سے ان کی کافی عرصے سے جاری چپقلش کی
ایک کڑی ہیں۔صادق خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میئر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور وہ اپنا وقت ’اس نوعیت کی ٹویٹس کا جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کی پوری توجہ شہر میں بسنے والے لوگوں کی مدد کرنے اور دباؤ کا شکار ہنگامی سروسز سے نمٹنے پر ہے۔تازہ ہلاکتوں کے بعد لندن میں 2019 میں قتل ہونے افراد کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔گزشتہ برس 77 افراد قتل ہوئے تھے جن میں سے 48 کو چاقو سے حملوں میں ہلاک کیا گیا تھا۔