میپکوٹاسک فورسزنے 134بجلی چورپکڑلیے ،38 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

124

ملتان(اے پی پی)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں134بجلی چورپکڑلئے ،2 لاکھ 21 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 38 لاکھ 29 ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا گیا،7بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق میپکو ٹاسک فورسز کے چھاپوں کے آپریشن کے دوران مذکورہ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔15جون2019ء کو ملتان میں17گھریلواور کمرشل صارفین کو 31545 یونٹس چوری کرنے پر 614554 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 29 گھریلوصارفین کو 38388 یونٹس چوری کرنے پر554490 روپے جرمانہ اور3 ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔وہاڑی میں 12 گھریلوصارفین کو20247 یونٹس چوری کرنے پر372600 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپورمیں14گھریلو صارفین کو24241 یونٹس چوری کرنے پر 519200 روپے جرمانہ ، ساہیوال میں10گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو36024 یونٹس چوری کرنے پر500458 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں16 گھریلو صارفین کو 24034 یونٹس چوری کرنے پر357000 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ، مظفرگڑھ میں17 گھریلو صارفین کو 17125یونٹس چوری کرنے پر387385 روپے جرمانہ ، بہاولنگرسرکل میں6 گھریلوصارفین کو 17936یونٹس چوری کرنے پر327060 روپے جرمانہ اورخانیوال میں13 گھریلو صارفین کو 11579یونٹس چوری کرنے پر196581 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔