پتوکی‘محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی  سے 5سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جان بحق

67

پتوکی (این این آئی )محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے 5سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ۔ پتوکی نواحی گاؤں لبانہ چک نمبر 37 کا رہائشی ملک نواز کا 5سالہ بیٹا گھر میں چھت پر کھیل رہا تھا کہ گھر کے ساتھ گزرتی الیون کے وی کی تاروں کے ساتھ چھو گیا جو کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا ۔اہل علاقہ کا محکمہ واپڈا کے خلاف شدید احتجاج علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار واپڈا افسران کو پورے گاؤں کے گلی بازاروں میں الیون کے وی کی لٹکتی اور ناکارہ تاروں کے متعلق آگاہ کیا مگر واپڈا کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی اس بچے کی موت محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوئی ہے اس موت کے ذامے دار واپڈا افسران ہیں ۔