اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر کرپشن کیس میں جرمانہ عاید

65

تل ابیب (صباح نیوز) اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اورکرپشنکے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے حکومت کو رقم کی واپسی اور 10ہزار شیکلز کا جرمانہ عاید کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو پلی بارگینگ کے تحت سارا یاہو اور تفتیشی اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی نقل فراہم کی جو سزا میں کمی کا باعث بنا۔ معاہدے کے تحت وزیراعظم کی اہلیہ حکومت کو 45 ہزار شیکلز واپس کریں گی جب کہ عدالت کی جانب سے مزید10ہزار شیکلز کا جرمانہ بھی عاید کیا گیا۔