فلسطینی اتھارٹی نے دانشور اور معلمہ سمیت 4 شہری گرفتار کر لیے

88

رام اللہ (صباح نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکورٹی اداروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دینی مدرسے کی معلمہ آلا بشیر اور ایک فلسطینی دانشور یاسر مناع سمیت 4 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز عباس ملیشیا نے قلقیلیہ میں ایک کارروائی کے دوران معلمہ آلا بشیر کو گرفتار کیا۔عباس ملیشیا نے یاسر مناع ، سیاسی کارکن یزن جعارہ اور انجینیر علا نضال الحروب کو گرفتار کرلیا۔