حیدرآباد میں15 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اٹھے

74

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں حیسکو کی ناقص کاردگری کے باعث بجلی کا بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا سعا دت کالونی یونٹ نمبر9میں پانچ روز سے بجلی کا تعطل ہے اہل علاقہ بلبلا اٹھے بیشتر علاقوں میں معمولی خرابی کے باعث علاقہ مکین دس سے15گھنٹے بجلی کی عذاب برداشت کرنے پر مجبور ہیں حیسکو میں عملہ کم اور کام زیادہ ہونے سے اس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہے جبکہ گرمی اور برسات کے حوالے سے حیسکو کی جانب سے کوئی تیاری نہ ہونے وجہ سے صورتحال خراب ہوئی شہر میں آٹھ گھنٹے کی اعلانیہ جبکہ کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بسم اللہ سٹی میں ٹرانسفامر میں معمولی خرابی کی اطلاع اہل پلازہ نے دی لیکن عملہ چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچا لطیف آبا د نمبر7جہاں بل کی ادائیگی کا تناسب بہت بہتر ہے یہان بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ جبکہ چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے سعادت کالونی یونٹ نمبر9میں پانچ روز سے بجلی کا تعطل جاری ہے یہان کا ٹرانسفارمر خراب ہے جو اتار کر دوسرا نہیں لگایا گیا کوہسار میں ٹرانسفامر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا دو روز سے بجلی کا تعطل ہے رحمان ٹا¶ن میں کئی روز سے بجلی نہیں ہے جس وجہ یہ ہے کہ یہاں کا ٹرانسفارمر کئی روز قبل اتارا گیا تھا جو ابھی تک نہیں لگا اس کے علاوہ گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے علاقے کھوکھر محلہ، مکی شاہ، گول بلڈنگ پکھا پیر ، لیاقت کالونی، سخی پیر، گﺅ شالہ، پھلیلی، یونٹ نمبر4,5نورانی بستی کے علاقے بری طرح متاثر ہیں مکینوں کی شکایت ہے کہ کسی بھی شکایت کے لئے فون کرتے ہیں تو عملہ فون نہیں اٹھاتا نہ ہی رات کے اوقات میں شکایت درج کرنے والا ہوتا ہے جس سے معمولی خرابی کے لئے پوری رات جاگ کر گذارنا پڑتی ہے جس سے معمولی زندگی تباہ ہوگئے ہیں لوگوں کی نیندیں پوری نہیں ہورہی دن میں گرمی رات بجلی کی بندش نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے ان حالات مین شہری نمائندگی کے پرانے دعویدار ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے اور نئے دعویدار پی ٹی آئی کے رہنما بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
شہری بلبلا اٹھے