بلاول زرداری کے نواب شاہ جلسے کو کامیاب بنانے کی تیاریاں

135

نواب شاہ(صباح نیوز)بلاول زرداری کا21 جون کو نواب شاہ میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں زرداری ہائوس نواب شاہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، ایم پی اے جام مدد علی،ایم پی اے ممتاز چانڈیو، ضلع صدر سمیت سابق ایم پی اے  سید علی نواز شاہ رضوی، سابق سینٹر حاجز دھامراہ، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 جون کو پیپلز پارٹی بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک تاریخی جلسہ کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے پارٹی رہنمائوں کو خاص ہدایت کی گئی کہ 21 جون کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کا بے مثال استقبال کیا جائے گا جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان اور رہنما بھرپور تیاریاں کرے۔