تجارتی جنگ میں شدت ،بھارت نے جوابا25 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگادیا

81

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ٹرمپ کی جانب سے تجارتی استثنا ختم کرنے پر بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عاید کردیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح بڑھادی، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیب کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے درآمد ہونے والی 28 اشیاپر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو فوری طور
پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیا تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔