حکومت کاترکی میں غیر قانونی مقیم 50ہزار پاکستانیوں کو لانیکا فیصلہ

79

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے ترکی میں 50 ہزار سے زاید غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 7 رکنی ٹیم ترک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق 7 رکنی ٹیم یکم جولائی کو ترکی جائے گی، ٹیم میں ایف آئی اے کے 4 اور نادرا کے 3 افسران شامل ہیں جن میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹرشامل ہوں گے۔اس کے علاوہ نادرا کے ایک جی ایم، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ،7 رکنی ٹیم ترک جیلوں میں قید غیر قانونی پاکستانی تارکین کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گا- ترکی میں 50 ہزار 248 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن ہیں، ترکی کے 18 صوبوں کے 21 سینٹرز میں اس وقت 3110 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔