ہاریں یا جیتیں، دُعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، پاک فوج

50

راولپنڈی(صباح نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرے، دعا کرنے کا آپ کا بھی حق ہے ، دوسروں کے لیے انکار نہ کریں ،جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، لیکن ہماری دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ورلڈ کپ 2019ء کا سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے پر دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا رہے۔ پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی بھارتی صحافی نے ٹویٹ کیا کہ لاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب مانچسٹر میں بھی ہوجائے، کشمیری نژاد بھارتی  صحافی آدیتیہ راج کول نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے، نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج آدیتیہ راج کول کی بولتی بند کرادی۔ ترجمان پاک فون نے لکھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرے، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں ،لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ یہ صرف کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔