آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرپرآج فیصلہ متوقع

91

اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے (آج) پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر فیصلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اہم وفود نے اس معاملے پر اسپیکر اسد قیصر سے گزشتہ ہفتے ملاقاتیں کی تھیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسد قیصر کی طرف سے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر آج فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ اسپیکر کو اس بارے میں تحریری درخواست بھی دی گئی تھی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اور علی وزیر خان کے پروڈکشن آرڈر کیلئے بھی خط لکھا تھا ، اپوزیشن کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔