عمران خان نعوذباللہ توہین صحابہ ؓ سے بھی نہیں چوکتے،سراج الحق

594

لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور مال روڈ پر عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مدینے کی اسلامی ریاست کی بات کی تھی اب نہ صرف اس عظیم اسلامی ریاست بلکہ صحابہ کرام ؓ کی اہانت سے بھی نعوذباللہ نہیںچوکتے ۔ حکومت نے حج و عمرہ مہنگا کر کے بیت اللہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کو مشکل بنادیا ہے ۔