پاک فوج نے افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزکردیا

58

پشاور(صباح نیوز)پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبرسے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،830 کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل کرلیا جائے گا، سرحد پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ خیبر سے متصل افغانستان کے ساتھ مجموعی طور پر 14سو کلومیٹر علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹر علاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو گا۔ بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ، باڑ نہ صرف سرحد محفوظ ہو گی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔پاک فوج حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 70سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔