پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب

193

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاونٹس سے رقم نکلوانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، تاہم ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے اور ان کے منجمد بینک اکاونٹس سے رقم نکلوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

فاضل جج اصغر خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد اکاونٹ سے رقم کیسے نکلی؟۔ عدالت نے 27 جولائی تک سابق آرمی چیف و صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات اور رقم نکلوانے کی وضاحت طلب کرلی۔