پیرس ائرشو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈرحصہ لیں گے

136

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر پیرس ائرشو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ائر شو فرنچ ائر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جو 17 سے23 جون تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائر شو کی مشقوں کا آغا ز کر دیا، یہ ائر شو لا بورج پیرس میں 17 سے23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ترجمان کے مطابق3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائر شو میں شرکت کیلیے 2 دن پہلے پیرس پہنچا تھا۔یہ ائرشو فرنچ ائر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلیے پیش کیے جائیں گے۔خیال رہے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پہلی بار 2015 کے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔