اسپیکرآغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قراردینے کی سفارش

79

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دیا جائے۔ محکمہ قانون کے مطابق بجٹ اجلاس طویل ہوں گے جو رات دیر تک ختم ہوں گے اس لیے اسپیکرکو جیل سے لانے اور لے کر جانے میں مسائل درپیش آئیں گے۔ اس لیے اسپیکر کے چیمبر کو سب جیل قرار دیا جائے۔سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک ہمیں اس حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔