ٹی ایم او قاسم آباد کی دھمکیوں اور ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے، کامران احمد

56
حیدر آباد پریس کلب میں رانی باغ پارک کا ٹھیکیدار کامران پریس کانفرنس کررہا
حیدر آباد پریس کلب میں رانی باغ پارک کا ٹھیکیدار کامران پریس کانفرنس کررہا

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کی تفر یح گا ہ رانی با غ کے ٹھیکیدار کا مر ان احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم او قاسم آباد کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور ہراساں کرنے کا نوٹس لیکر مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتا یاکہ 25اکتو بر2018ء کو حیدرآباد کے چڑ یا گھر کی انٹر ی کا ٹینڈر ہو ا تھا جس میں دیگر ٹھیکیداروں نے بھی حصہ لیا اور میں نے زیا دہ بو لی دے کر رانی با غ کے چڑ یا گھر کی انٹر ی کا 55لا کھ 50ہزار روپے میں 8ما ہ کیلئے چڑ یا گھر کی انٹری گیٹ کا ٹھیکہ لیا اس سے قبل یہی ٹھیکہ 8سال سے قاسم آباد میو نسپل کمیٹی کے ٹی ایم او حا تم ملاح اپنے من پسند ٹھیکیدارکو بھا ری رشوت لے کر دے رہے تھے لیکن میں زیا دہ بو لی لگا کر یہ ٹھیکہ لے لیا جس کے بعد ٹی ایم او حا تم ملاح نے مجھے مختلف طر یقوں سے پر یشان کر نا شروع کردیا اور11سے 13اپریل تک 2019ء تک تین دن کیلئے ایک نجی ٹی وی چینل کو رانی باغ میں فیسٹول کی اجازت دے دی اور اس دوران چاروں طر ف سے شامیا نے لگا کر ہما رے گیٹ بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے مجھے بھا ری نقصان اٹھا نا پڑ ااوراس کے بعد ٹی ایم او قاسم آباد حا تم ملاح نے گز شتہ دنوں عید پر چڑ یا گھر میں ایک اور پر ائیو یٹ چڑ یا گھر لگا نے کی کو شش کی جس کی اطلاع ملنے پر میں نے نہ صر ف ٹی ایم او سے ملاقات کی اور انہیں اس صورتحال سے آگا ہ کیا تو انہو ںنے مجھے یقین دہا نی کر ائی کہ میں عید پر ٹھیکا نہیں دوں گا اس کے با وجودٹی ایم او نے ایک پر ائیو یٹ چڑ یا گھر کا 10روز کا ٹھیکہ دیدیا جس سے پھر مجھے بھا ری نقصان اٹھا نا پڑ ا جس پر میں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظا میہ کو تحر یر ی شکا یات کیں تو ٹی ایم او مجھے حر اساں کر ر ہا ہے اور سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مجھے نہ صرف جا نی و ما لی نقصان پہنچا یا جا ئے ،لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جا ئے۔