بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

130

کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا،  دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 136 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی تاہم لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ روہت شرما نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔

لوکیش راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کرنے آئےویرات کوہلی نے جارحانہ انداز اپنایا اور نصف سنچری اسکور کی جب کہ ہاڑڈک پانڈیا 26 اور ایم ایس دھونی صرف ایک رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے46.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ہیں جب کہ اس وقت ویرات کوہلی 71 اور ویجے شنکر 3رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں اہم میچ کیلئے 2 تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا جبکہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراونڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے باﺅلنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر باﺅلنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔