جنوبی وزیرستان‘ بارودی سرنگ دھماکا ،سیکورٹی اہلکار شہید

50

وانا(صباح نیوز) جنوبی وزیر ستان کی تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پیش آیا جہاں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔ سیکورٹی
فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی ۔
اہلکار شہید