گرفتاریاں عوام دشمن بجٹ سے فرار حاصل کرنے کیلیے ہیں ‘مرتضیٰ وہاب

63

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پی پی رہنما فریال تالپور کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریال تالپور کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فریال تالپور ہر پیشی پر نیب عدالت گئیں، لیکن اس کے باوجود قانونی تقاضے پورے کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ نیب چیئرمین کا وہ بیان کہاں گیا جس میں خواتین کو گرفتار نہ کرنے کا کہا گیا تھا،حکمران جان لیں پھانسی کے پھندے پر جھولنے والے کبھی گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے۔ فریال تالپوربھی گھبرانے والی نہیںہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہوگی ہماری
قیادت کی گرفتاریاں عوام دشمن بجٹ سے راہ فرار حاصل کرنے کے لیے ہیں، ہمیں آزاد عدلیہ پر مکمل اعتمادہے ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔
مرتضی وہاب