تخت لاہور کا فنانس سسٹم قیدی تھا ہم رہا کرنے جا رہے ہیں،فردوس عاشق

75
لاہور:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
لاہور:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود ترقی اور خوشحالی کا ضامن بجٹ پیش کیا۔ تخت لاہور فنانس سسٹم کا قیدی تھا جسے ہم رہا کرنے جا رہے ہیں ۔ عدالتی اور آئینی معاملات کو اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی اکھاڑے کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن ، پنجاب بار ایسوسی ایشن اور وکلاء ایکشن کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلیے کالے کوٹ کا احترام کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھا اور ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔حکومت بینچ اور بار کے درمیان بڑھتے ہوئے خلاکو ختم کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا استحقاق ہے جس کا جو اختیار ہے اسے بااختیار رہنے دیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور تمام جماعتیں متفق ہیں کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔