حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو ہٹادیا

34

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔مشتاق سکھیرا کا 31اگست 2017ء کو وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ مشتاق سکھیرا اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔وزات قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری
دے دی گئی ہے۔واضح رہے مشتاق سکھیرا کو 2017ء میں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا تھاتاہم آج ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔
مشتاق سکھیرا فارغ