دردانہ صدیقی پنجاب روانہ ڈاکٹر وسیم اخترکے اہل خانہ سے تعزیت کریںگی

31

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی آج جنوبی پنجاب کے 3 روزہ
دورے پر روانہ ہوں گی۔ دورے کے پہلے مرحلے پر وہ بہاولپور میں سابق امیر صوبہ جنوبی پنجاب جماعت اسلامی ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گی ۔ اگلے مرحلے پر کل بروز ہفتہ 15جون کوجماعت اسلامی حلقہ خواتین جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کریں گی ،بعد ازاں جماعت اسلامی خواتین جنوبی پنجاب کے صوبائی نظم کے اجلاس کی صدارت کریں گی ۔ صوبے کے تنظیمی کام کی صورتحال اور مشکلات و مسائل کا جائزہ لیں گی دورے میں ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید اور معتمدہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان تسنیم معظم بھی ہوںگی۔
دردانہ صدیقی