محمد حسین محنتی نے اسپتال جا کر شاہد علی عباسی کی عیادت کی

43

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مقامی اسپتال پہنچ کر زیر علاج جماعت اسلامی جیکب آباد کے کارکن شاہد علی عباسی کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کے بھائی شبیر علی عباسی نے امیر صوبہ کو علاج معالجے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی امیرنے شاہد علی عباسی کی جلد ومکمل صحت یابی کی دعا کی ۔
عیادت