ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر غور کے لیے جی ڈی اے کااجلاس16جون کو طلب

64

کراچی (نمائندہ جسارت )جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارا نے گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس 16جون کوطلب کرلیا ۔سیکرٹری جی ڈی اے سردار رحیم کے مطابق اجلاس عرفان اللہ مروت کی کراچی میں قیام گاہ پر 4 بجے ہوگا، جس میں ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس پر میڈیا کو 5:30 بجے بریفنگ دی جائیگی۔