حافظ نعیم کی ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم کے بیٹے اور بھائی سے ملاقات وتعزیت

65

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری کراچی راشد قریشی نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے عمیر عبد اللہ اور بھائی ذیشان اختر سے ملاقات وتعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مرحوم کی دینی و سیاسی ،تنظیمی و تحریکی اور سماجی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تعزیت