کرنٹ لگنے کے واقعات میں3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

51

کراچی (نمائندہ جسارت ) شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں نالے سے کچرا چننے والے 2 بھائی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئے ، جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ایک کی موت کی تصدیق کر دی ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی بچے کی شناخت 13 سالہ سمیع اللہ ولد غلام نبی اور زخمی 28 سالہ محمد نبی ولد غلام نبی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ منگھوپیر کے علاقے بچایوگوٹھ کے قریب نجی کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص بے ہوش ہوگیا ، جسے
ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ محمد موسیٰ ولد نیک نظر کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی بلوچ تھا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ یوسف ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔
کرنٹ