عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

28

اسلام آباد(آن لائن )عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانے والی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کردی تھی ،گرلزگائیڈ کی وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کےساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کے لیے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، کمشنر ر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اور راشد شفیق کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا، عدالت عظمیٰ نے راولپنڈی میں گرلز اسکول کی زمین 99سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا۔
شیخ رشید درخواست