وزیراعظم کا قرض کمیشن پہلے مشیر خزانہ کا بیان ریکارڈ کرے، احسن اقبال

33

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے کمیشن کو سب سے پہلے مشیر خزانہ کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے، بجٹ سیشن کے دوران اے پی سی اور احتجاج پر مشاورت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریونیو کا ہدف بڑھا کر مہنگائی میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا، مرغیوں، انڈوں، نوکریوں والا آئیڈیا کامیاب نہیں ہوا تو کمیشن کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہوگا؟ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے والے گرفتار اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں، گرفتار ہونیوالے پاکستانی عوام کے دوست ہیں جبکہ گرفتار کرنے والے پاکستانی عوام کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم 10 سال کے قرض کا حساب لیں لیکن یہ بھی دیکھیں کہ ان برسوں میں دہشت گردی ختم کی گئی، بجلی اور گیس کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حفیظ شیخ 5 سال وزیر خزانہ رہے کیا وہ بھی شریک مجرم ہیں۔
احسن اقبال