جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآباد کے زیراہتمام عید ملن پروگرام

59
حیدرآباد: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عید ملن تقریب سے ناظمہ سندھ عطیہ نثاراور ناظمہ حیدرآباد رخسانہ تنویر خطاب کررہی ہیں
حیدرآباد: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عید ملن تقریب سے ناظمہ سندھ عطیہ نثاراور ناظمہ حیدرآباد رخسانہ تنویر خطاب کررہی ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام تاج پیلس لطیف آباد میں کار کنان اور دورہ قرآن کے شرکاء کے لیے عید ملن کا پروگرام منعقد ہوا۔جس میں شہر زون، لطیف آباد، قاسم آباد اورسا ئیٹ زون کے کارکنان نے کثیر تعداد میںشر کت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت ترجمہ کے بعد تذکیری پروگرام رکن جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور پرنسپل قرآن انسٹیٹیوٹ ارم حسن نے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب صالح عناصر ہیں اپنی صالحیت معاشرے میں پھیلا دیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح منافع کے ساتھ آپکو لوٹا جاتی ہے۔اس موقع پر نائبین عائشہ ودود ،شگفتہ ابراہیم، تعلقات عامہ کی نگراںعا مہ ناز امیر، نگراں الخدمت فاونڈیشن ضلع حیدرآباد سعدیہ رضوان اور ناظمہ ضلع حیدرآباد رخسانہ تنویر بھی موجود تھیں ناظمہ ضلع رخسانہ تنویر نے قرارداد پیش کی جبکہ شگفتہ ابراہیم کی دعا پر پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔
جماعت اسلامی خواتین