ٹنڈوآدم، مختلف حادثات میں تین خواتین  و بچے سمیت پانچ افراد زخمی

57

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں مختلف حادث میں تین خواتین و بچہ سمیت پانچ افراد زخمی اسپتال داخل۔ ٹنڈو آدم دلور موری کے رہائشی 23 سالہ فریدہ اہلیہ صابر علی بلوچ کا کتر مشین میں ہاتھ آنے کے سبب شدید زخمی ہوگئی جسے تعلقہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دوسری جانب سنجھورو سے ٹنڈوآدم موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دوپٹہ موٹر سائیکل کے وہیل میں آنے کے باعث دو خواتین 40 سالہ یاسمین راجپوت، 25 سالہ اسماء 25، چار سالہ اسماعیل اور 35 سالہ علی شان راجپوت زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم داخل کروا دیا گیا۔